اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر چینی، یوریا، گندم اور آٹے کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھرپورکوششں کررہے ہیں، بارڈر سمگلنگ روکنے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا تعاون ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کسٹم انٹلیجنس ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے انسداد سمگلنگ پر وزارت دفاع اور داخلہ کے ساتھ تعاون کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کی ہے، اس مقصد کیلئے تمام ادارے مل کر اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا درآمدات کم ہونے کی وجہ سے جولائی تا مارچ 380ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال ہے، آئندہ بجٹ کیلئے اب تک کوئی حتمی ہدف تیار نہیں کیا گیا۔ڈی جی کسٹم انٹلیجنس فیض احمد نے چیئرمین ایف بی آر کو بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ 4دن میں 80کروڑ مالیت کا سمگلنگ سامان بلوچستان کے حساس علاقے میں پکڑا ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ چینی، یوریا کھاد اور گندم کی بڑی کھیپ افغانستان سمگل کی جارہی تھی۔
عمران خان کی پرویز خٹک اور صدر عارف علوی سے ناراضگی 18 مارچ کو سٹارٹ ہوئی‘ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے عمران خان کو18 مارچ کوطلب کر رکھا تھا‘ عمران خان اس دن بھی عدالت نہیں جانا چاہتے تھے لیکن صدر عارف علوی اور پرویز خٹک نے انہیں راضی کر لیا‘ ان دونوں کا خیال تھا عمران خان ….مزید پڑھئے