لاہور( این این آئی)لاہورکی مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی اور بھائی راسخ الٰہی سمیت آٹھ ملزمان کی عبوری ضمانت میں 18 مئی تک توسیع کردی۔
ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے کیس میں تحریم الٰہی سمیت 8 ملزمان کی عبوری ضمانت پرسماعت ہوئی۔جج کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت کی۔وکلاء نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ راسخ الٰہی بخارمیں مبتلا ہیں عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔عدالت نے راسخ الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرایف آئی اے سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 18 مئی تک توسیع کردی۔ملزمان میں تحریم الٰہی ،زارا الٰہی،احمد فاران عتیق الرحمان ،شجاع الدین اور دیگر شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔

عمران خان کی پرویز خٹک اور صدر عارف علوی سے ناراضگی 18 مارچ کو سٹارٹ ہوئی‘ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے عمران خان کو18 مارچ کوطلب کر رکھا تھا‘ عمران خان اس دن بھی عدالت نہیں جانا چاہتے تھے لیکن صدر عارف علوی اور پرویز خٹک نے انہیں راضی کر لیا‘ ان دونوں کا خیال تھا عمران خان ….مزید پڑھئے