لاہور میں طوفانی بارش، پی آئی اے طیارہ بھارتی فضائی حدود میں داخل

1

لاہور ( این این مآئی) لاہور میں طوفانی بارش کے باعث قومی ایئر لائن (پی آئی اے )کا طیارہ بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 248سعودی شہر دمام سے لاہور آرہی تھی کہ طوفانی بارش کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ نہ کرسکی۔سی اے اے ذرائع کا کہنا تھا کہ پرواز کا رخ لاہور ایئرپورٹ سے ملتان کے لئے موڑتے وقت طوفانی بارش کے سبب کپتان نے جہاز بھارتی فضائی حدود میں داخل کیا۔ذرائع نے بتایا کہ کپتان نے بھارتی فضائی حدود میں داخلے سے متعلق بھارتی ایوی ایشن حکام کو آگاہ کیا اور انہوں نے پرواز کو رخ موڑنے کے لیے بھارتی حدود کے استعمال کی اجازت دی جس کے بعد کپتان کو ملتان ایئرپورٹ کی جانب رخ موڑنے کے لیے بھارتی شہر فیروزپور تک بھارتی فضائی حدود میں جانا پڑا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بعد ازاں پرواز بحفاظت ملتان ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔

موضوعات:طوفانی بارش

خودکش ایٹمی دھماکے

عمران خان کی پرویز خٹک اور صدر عارف علوی سے ناراضگی 18 مارچ کو سٹارٹ ہوئی‘ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے عمران خان کو18 مارچ کوطلب کر رکھا تھا‘ عمران خان اس دن بھی عدالت نہیں جانا چاہتے تھے لیکن صدر عارف علوی اور پرویز خٹک نے انہیں راضی کر لیا‘ ان دونوں کا خیال تھا عمران خان ….مزید پڑھئے‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.