لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی کی طرف سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو دیئے گئے ڈنر میں کپتان بابراعظم نے شرکت نہیں کی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے ڈنر کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ڈنر پر پاکستان کے ہیروز کی میزبانی پر فخر ہے، سوشل میڈیا پر کپتان بابراعظم کے چاہنے والوں نے اپنے انکی عدم موجودگی کو فوری محسوس کیا اور آفریدی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں کوئی سراغ تلاش کرنا شروع کردیا۔ڈنر پارٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی ارکان نے شرکت کی جن میں نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، افتخار احمد، امام الحق سمیت دیگر کھلاڑی شامل تھے۔دوسری جانب بابراعظم کی ڈنر میں عدم موجودگی پر انکے مداحوں نے قیاس آرائیاں کیں کہ ذاتی وجوہات یا کچھ پیشہ ورانہ وابستگیوں کی وجہ سے ڈنر میں شرکت نہیں کرسکے۔

عمران خان کی پرویز خٹک اور صدر عارف علوی سے ناراضگی 18 مارچ کو سٹارٹ ہوئی‘ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے عمران خان کو18 مارچ کوطلب کر رکھا تھا‘ عمران خان اس دن بھی عدالت نہیں جانا چاہتے تھے لیکن صدر عارف علوی اور پرویز خٹک نے انہیں راضی کر لیا‘ ان دونوں کا خیال تھا عمران خان ….مزید پڑھئے