لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس پنجاب کو حکم دیا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب کے بیٹے مونس الٰہی کے سیکرٹری سہیل اعجاز کو بازیاب کرا کرعدالت میں پیش کیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے سہیل سہیل اعجاز کی اہلیہ ساجدہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے شوہر کی بازیابی کی استدعا کی۔ عدالتی حکم پرآئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے آئی جی پولیس پنجاب کو 9مئی تک کیلئے مہلت دی اور حکم دیا کہ درخواست گزار کے شوہر کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ ساجدہ سہیل نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور بتایا کہ ان کے شوہر کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل رہا کہ وہ کہاں ہیں ان کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔

عمران خان کی پرویز خٹک اور صدر عارف علوی سے ناراضگی 18 مارچ کو سٹارٹ ہوئی‘ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے عمران خان کو18 مارچ کوطلب کر رکھا تھا‘ عمران خان اس دن بھی عدالت نہیں جانا چاہتے تھے لیکن صدر عارف علوی اور پرویز خٹک نے انہیں راضی کر لیا‘ ان دونوں کا خیال تھا عمران خان ….مزید پڑھئے