معین خان بڑے بھائی ندیم خان کی پی سی بی سے برطرفی پر پھٹ پڑے

3

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان اپنے بڑے بھائی ندیم خان کی پاکستان کرکٹ بورڈ سے برطرفی کے فیصلے پر پھٹ پڑے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق معین خان نے ندیم خان کو برطرف کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے کرکٹ بورڈ کے معاملات دیکھنے کی اپیل بھی کردی۔معین خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے کچھ افراد من مانیاں کر کے کرکٹ کو تباہ کر رہے ہیں، وزیراعظم نوٹس لیں، ندیم خان کی ایمانداری کو سب جانتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ اگر میں نے منہ کھولا تو بہت سے لوگوں کے نام سامنے آئیں گے، ان لوگوں کی کرپشن کی کہانیاں پوری دنیا کو پتا ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جو غیر قانونی طور پر بورڈ کے پیسوں سے اپنے گھر کے اخراجات چلاتے رہے۔معین خان نے کہا کہ بورڈ میں بیٹھے جو لوگ ندیم خان پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں دراصل وہ خود کرپٹ ہیں، بورڈ میں کچھ لوگ ہمیشہ چور دروازے سے آتے ہیں جن پر خود کرپشن کے الزامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے بورڈ میں ایک لابی کراچی کے خلاف کام کر رہی ہے، کراچی سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز ہوں یا ایڈمنسٹریٹر ہوں لگتا ہے لابی ان کے خلاف کام کر رہی ہے۔سابق وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ پی سی بی میں اس وقت ایک ٹولا موجود ہے جو ہمیشہ چور دروازے سے آتا ہے، نجم سیٹھی ان لوگوں سے جان چھڑائیں اور ایک سسٹم بنائیں۔

موضوعات:معین خان

خودکش ایٹمی دھماکے

عمران خان کی پرویز خٹک اور صدر عارف علوی سے ناراضگی 18 مارچ کو سٹارٹ ہوئی‘ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے عمران خان کو18 مارچ کوطلب کر رکھا تھا‘ عمران خان اس دن بھی عدالت نہیں جانا چاہتے تھے لیکن صدر عارف علوی اور پرویز خٹک نے انہیں راضی کر لیا‘ ان دونوں کا خیال تھا عمران خان ….مزید پڑھئے‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.