فرح گوگی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

3

لاہور (این این آئی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے انٹرپول کے ذریعے فرح گوگی کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں فرح گوگی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوئی، ایف آئی اے نے فرح گوگی کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے انٹرپول سے درخواست کر دی ہے۔

انٹر پول سے فرح گوگی کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد بذریعہ انٹرپول اس کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق عدالت فرح گوگی کو منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے، فرح گوگی اپنے خلاف جاری تحقیقات سے بچنے کے لیے ملک سے پہلے ہی فرار ہے۔فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت ایف آئی اے نے حاصل کر لیے ہیں۔

فرح گوگی نے کرپشن، رشوت ستانی اور غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ و دبا کے ذریعے اربوں روپے کمائے اور پھر منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثہ جات بنائے۔انہوں نے سرکاری افسران پر دباؤ کے ذریعے ٹھیکہ جات غیر قانونی طور پر ایوارڈ کروانے کی مد میں بھی کروڑوں روپے بطور رشوت لیے، تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹ ملنے کا انکشاف ہوا۔

موضوعات:فرح گوگی

خودکش ایٹمی دھماکے

عمران خان کی پرویز خٹک اور صدر عارف علوی سے ناراضگی 18 مارچ کو سٹارٹ ہوئی‘ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے عمران خان کو18 مارچ کوطلب کر رکھا تھا‘ عمران خان اس دن بھی عدالت نہیں جانا چاہتے تھے لیکن صدر عارف علوی اور پرویز خٹک نے انہیں راضی کر لیا‘ ان دونوں کا خیال تھا عمران خان ….مزید پڑھئے‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.