لاہور(این این آئی) وزیراعظم شہبازشریف کے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے مقدمے میں پیش رفت،ایڈیشنل سیشن جج لاہور محمد عرفان بسرا نے عمرن خان کی شہباز شریف کا دائر مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالتی فیصلے میں کہاگیاکہ درخواست گزار نے عدالتی سوال نامہ جمع کرادیا تھا، عمران خان نے متعین قانونی طریقہ کار کے مطابق جواب جمع نہیں کرایا۔
عدالتی حکم میں کہاکہ باربار موقع فراہم کرنے کے باوجود عمران خان نے جواب جمع نہیں کرایا، 24 نومبر2022 کے عدالتی حکم کے تحت عمران خان حق دفاع پہلے ہی کھو چکے ہیں۔ عدالتی فیصلے میں کہاگیاکہ حق دفاع کھودینے کے اس حکم کو لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا، شہبازشریف نے بتایا کہ وہ پارٹی سربراہ اور وزیراعظم ہیں، ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہاگیاکہ عمران خان کی طرف سے عدالت کا وقت ضائع کرنے کے لئے نئی درخواست جمع کرائی گئی، عمران خان کو دوبارہ ایسی درخواست دائر کرنے کا حق نہیں جسے پہلے ہی مسترد کیاجاچکا ہے۔عدالتی فیصلہ میں کہاگیاکہ عمران خان کی طرف سے جمع کرایاجانے والا جواب قانونی طریقہ کار کے مطابق نہیں، جواب صرف مروجہ قانونی طریقہ کار کے مطابق جمع کرایا جائے۔

عمران خان کی پرویز خٹک اور صدر عارف علوی سے ناراضگی 18 مارچ کو سٹارٹ ہوئی‘ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے عمران خان کو18 مارچ کوطلب کر رکھا تھا‘ عمران خان اس دن بھی عدالت نہیں جانا چاہتے تھے لیکن صدر عارف علوی اور پرویز خٹک نے انہیں راضی کر لیا‘ ان دونوں کا خیال تھا عمران خان ….مزید پڑھئے