اسلام آباد (این این آئی)کشمیری رہنما عبدالحمید لون نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے گوا میں بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔اپنے بیان میں کشمیری رہنما نے کہاکہ وزیر خارجہ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، دنیا کے ساتھ بھارت کو باور کرایا کہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا یواین قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دینا حوصلہ افزا ہے، انہوں نے 5 اگست کے بھارتی اقدامات کو یواین قراردادوں کے منافی قرار دیا۔عبدالحمید لون نے کہاکہ پاکستان کے واضح مقف سے کشمیر کے متعلق منفی پروپیگنڈے نے دم توڑ دیا، مقبوضہ کشمیر کے عوام میں پاکستان کے دوٹوک مقف سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

عمران خان کی پرویز خٹک اور صدر عارف علوی سے ناراضگی 18 مارچ کو سٹارٹ ہوئی‘ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے عمران خان کو18 مارچ کوطلب کر رکھا تھا‘ عمران خان اس دن بھی عدالت نہیں جانا چاہتے تھے لیکن صدر عارف علوی اور پرویز خٹک نے انہیں راضی کر لیا‘ ان دونوں کا خیال تھا عمران خان ….مزید پڑھئے