چینی کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

33

کوئٹہ(مانیٹرنگ، این این آئی) بلو چستان میں کوئٹہ کسٹمز انفورسمنٹ نے ماہ اپریل کے دوران 1 ارب 85 کروڑ روپے ما لیت کی غیر ملکی سامان کی اسمگلنک کی کوششیں ناکام بنا تے ہوئے چینی، یوریا کھاد سمیت غیر ملکی سامان تحویل میں لیا۔

ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں چینی،یوریا کھاد ااور دیگر اشیاء کی سمگلنگ کیخلاف کسٹمز حکام کریک ڈاؤن کر تے ہوئے ماہ اپریل کے دوران بلو چستان میں کوئٹہ کسٹمز انفورسمنٹ نے 1ارب 85 کروڑ روپے ما لیت کی غیر ملکی سامان کی اسمگلنک کی کوششیں ناکام بنا تے ہوئے 75 کروڑ روپے مالیت کی چینی اور یوریا کھاد بر آمد کر کے قبضے میں لے لی۔

ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق جولائی 2022 سے مارچ 2023 کے درمیان بلوچستان کسٹمز نے 059،2میٹرک ٹن چینی قبضے میں لی جبکہ اپریل 2023 کے دوران کوئٹہ انفورسمنٹ نے 400 میٹرک ٹن چینی اور 346 میٹرک ٹن کھاد ٹائرز، کپڑا، سپئر پارٹس، سیگریٹس ضبط کئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اسمگلروں نے چینی کی اسمگلنگ کے لئے گیس کے باوزرو کے ساتھ، گھریلو بستروں، کمسن بچوں کے ذریعے، لوکل ٹرانسپورٹ، دور دراز علاقوں میں فارم ہاوسز میں خفیہ ڈمپنگ، جعلی راہداری طریقے اپنائے۔

ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جن میں کسٹم،ایف سی، پولیس لیویز کی معاونت حاصل رہی ہے۔ دوسری جانب جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور دیگر شہروں میں چینی مہنگی ہونے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، یہاں چینی 230 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، چینی کا بدترین بحران بھی پیدا ہو گیا ہے۔

موضوعات:چینی کی قیمت

خودکش ایٹمی دھماکے

عمران خان کی پرویز خٹک اور صدر عارف علوی سے ناراضگی 18 مارچ کو سٹارٹ ہوئی‘ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے عمران خان کو18 مارچ کوطلب کر رکھا تھا‘ عمران خان اس دن بھی عدالت نہیں جانا چاہتے تھے لیکن صدر عارف علوی اور پرویز خٹک نے انہیں راضی کر لیا‘ ان دونوں کا خیال تھا عمران خان ….مزید پڑھئے‎

عمران خان کی پرویز خٹک اور صدر عارف علوی سے ناراضگی 18 مارچ کو سٹارٹ ہوئی‘ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے عمران خان کو18 مارچ کوطلب کر رکھا تھا‘ عمران خان اس دن بھی عدالت نہیں جانا چاہتے تھے لیکن صدر عارف علوی اور پرویز خٹک نے انہیں راضی کر لیا‘ ان دونوں کا خیال تھا عمران خان ….مزید پڑھئے‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.