پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل کر دیا گیا

28

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل کردیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج اور زیرو پوائنٹ پر کنٹینرز رکھ د ئیے گئے۔پولیس کے مطابق فیض آباد اور زیرو پوائنٹ کو مری روڈ سے اسلام آباد داخلے کیلئے جزوی طورپر بند کیاگیا ،کشمیر چوک سے ریڈ زون اور شہر کی جانب داخلے کو بھی جزوی بند کر دیا گیا ،اس کے علاوہ 26 نمبر چونگی اور کورال چوک سے بھی جزوی طور پر داخلہ بند کردیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.