سئیول(این این آئی ) امریکا کا ایف16 طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ ہوگیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کا ایف 16 جنگی طیارہ جنوبی کوریا میں امریکی فوجی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔حکام کے مطابق طیارہ آٹھویں فائٹر ونگ کا ایف 16 طیارہ تربیتی پرواز پر تھا جو کھیتوں میں گر کرتباہ ہوا۔ حادثے میں طیارے کا پائلٹ کا محفوظ رہا جسے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جنوبی کوریا حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ریسکیو حکام اور فائر فائٹرز موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پایا ۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

عمران خان کی پرویز خٹک اور صدر عارف علوی سے ناراضگی 18 مارچ کو سٹارٹ ہوئی‘ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے عمران خان کو18 مارچ کوطلب کر رکھا تھا‘ عمران خان اس دن بھی عدالت نہیں جانا چاہتے تھے لیکن صدر عارف علوی اور پرویز خٹک نے انہیں راضی کر لیا‘ ان دونوں کا خیال تھا عمران خان ….مزید پڑھئے