لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)پی سی بی نے پاکستانی کرکٹ سٹار بابر اعظم کو ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں انہیں کھل کر کھیلنے کا موقع دیدیا گیا ہے۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے پریس کانفرنس کی جائے گی جس میں وہ بابر اعظم کی ورلڈ کپ تک کپتانی برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے انٹرنیشنل میں عالمی نمبر ون بننے پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل جیت کر عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے یہ بہت ہی خوشی کا موقع ہے، کپتان بابراعظم، پوری ٹیم اور کوچنگ سٹاف اس اہم موقع پر مبارک باد کے مستحق ہیں ، مجھے اس ٹیم پر فخر ہے اور اس کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے کہ میرے پچھلے دور میں پاکستانی ٹیم ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آئی تھی اور اب یہ ون ڈے میں بھی دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہماری جو ٹریننگ ہورہی ہے وہ ایشیا کپ اور پھر ورلڈ کپ میں کام آئے گی، یہ عالمی رینکنگ تبدیل ہوتی رہتی ہیں لہذا یہ جو خوشی ملی ہے اسے منایا جائے۔

عمران خان کی پرویز خٹک اور صدر عارف علوی سے ناراضگی 18 مارچ کو سٹارٹ ہوئی‘ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے عمران خان کو18 مارچ کوطلب کر رکھا تھا‘ عمران خان اس دن بھی عدالت نہیں جانا چاہتے تھے لیکن صدر عارف علوی اور پرویز خٹک نے انہیں راضی کر لیا‘ ان دونوں کا خیال تھا عمران خان ….مزید پڑھئے