ڈونلڈ ٹرمپ کا 2024 کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان

33

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات لڑنے کے حوالے سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دئیے۔امریکی ریاست فلوریڈا میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی واپسی اب شروع ہورہی ہے۔سابق صدر نے کہا کہ آپ کا ملک آپ کی آنکھوں کے سامنے تباہ ہورہا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے امریکا کو ناکام بنایا۔واضح رہے کہ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے 76 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ 2017 سے 2021 تک امریکا کے صدر رہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.