یوٹیوب نے پوڈکاسٹ کیلیے علیحدہ پیج پیش کردیا

44

سان فرانسسکو(این این آئی) یوٹیوب نے ایک نیا فیچر پیش کیا ہے جس کے بعد اسپاٹیفائی اور ایپل کو شدید مسابقت کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اس ضمن میں فی الحال امریکی صارفین کے لیے ایک علیحدہ پیج پیش کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سب سے پہلے یہ خبر ایک

مخبر ویب سائٹ 9 ٹو 5 گوگل نے دی تھی۔ اس کے بعد اب امریکی صارفین youtube.com/podcasts پر جاتے ہیں تو انہیں ایک نیا پوڈکاسٹ بٹن دکھائی دے گا۔ یہاں آپ ٹرینڈنگ پوڈکاسٹ اور چینلز دیکھ سکتے ہیں جن کے پہلے ہی لاکھوں صارفین ہیں۔ ان میں ایچ تھری پوڈکاسٹ اور لوگن پال پوڈکاسٹ بہت نمایاں ہیں۔اگرچہ دیگر اداروں کے پیج کی طرح یہ بہت اچھا اور دیدہ زیب نہیں لیکن یوٹیوب پر ہونے کی وجہ سے اس کا اپنا ایک اہم کردار ہے۔ پھر یوٹیوب نے ویڈیو پوڈکاسٹ بھی جاری کی ہیں جو دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔اس سے قبل ایپل نے 2005 میں پوڈکاسٹ کی سہولت پیش کی تھی۔ پھر 2019 میں اسپاٹیفائی اس میدان میں کود پڑا اور بڑے فلمی ستاروں نے بھی اس کے فروغ میں اپنا کردار ادا کیا۔ تاہم پوڈکاسٹ کی صنعت اب بھی ابتدائی درجے میں ہے کیونکہ گزشتہ برس اس کا حجم صرف ایک ڈالر تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یوٹیوب اس میں کیا تبدیلیاں کرسکے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.