بپاشا باسو نے اپنی بیٹی دیوی کی پہلی تصویر شیئر کردی

37

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور حال ہی میں ماں بننے والی بپاشا باسو نے اپنی بیٹی دیوی کی پہلی فیملی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔واضح رہے کہ بپاشا باسو کے ہاں 12 نومبر کو بیٹی کی ولادت ہوئی جس کے بعد انہوں نے اپنے شوہر کرن سنگھ گروور اور بیٹی کے ساتھ یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک سوئٹ ننھی اینجل کی تیاری پر مبنی ترکیب کا کیپشن تحریر کیا۔ لیکن بپاشا نے اپنی بیٹی کی شکل ایک ایموجی کے ذریعے ایڈٹ کردی ہے۔ اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت بپاشا اور ان کے شوہر اداکار کرن سنگھ گروور اپنی بالکونی میں بچی کو اپنے ہاتھوں سے جھولا دیتے ہوئے مسکرا رہے ہیں۔ تاہم ان کی نظریں مسلسل بچی پر مرکوز ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.