پنڈی ٹیسٹ، دوسری اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

9

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے جبکہ مہمان ٹیم کے آدھے کھلاڑی پاکستانی بولرز کا شکار ہوکر پویلین لوٹ گئے ہیں۔انگلینڈ ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 28 اوورز میں 192 رنز بناچکی ہے ۔ قبل ازیں قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پہلی اننگز میں 579 رنز بناکر آل آؤٹ گئی،

انگلش ٹیم کو 78 رنز کی برتری حاصل ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک انگلیںڈ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے آغاز پر پاکستان نے 499 رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کی جانب سے آغا سلمان 53، زاہد محمود 17 اور حارث رؤف 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے 6، جیک لیچ 2 جبکہ اولی روبنسن اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.