آریان خان کی بطور رائٹر فلمی دنیا میں انٹری

56

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بطور اداکار نہیں بلکہ بحیثیت رائٹر فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل ہی ایک جانا مانا چہرا ہیں لیکن اب وہ بطور رائٹر شوبز کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان نے اپنے انسٹاگرام پر بطور اپنے پہلے سکرپٹ کی ایک جھلک شیئر کی اور ان رپورٹس کی تصدیق کی کہ وہ بطور مصنف فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔آریان خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں جو تصویر شیئر کی اس میں آریان کو میز پر رکھی کتاب جس پر بڑے حروف میں ’آریان خان ‘ لکھا ہوا ہے پر ہاتھ رکھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے آریان نے کیپشن میں لکھا، ’تحریر ختم ہو گئی،ایکشن کہنے کا انتظار نہیں کر سکتا ۔آریان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے والدہ گوری خان نے لکھا کہ ’دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتی جبکہ والد شاہ رخ خان بھی کمنٹ سیکشن میں آئے اور لکھا، ’ سوچ، یقین اور خواب دیکھنے کا عمل مکمل ہوا اب ہمت کرنے کا وقت آگیا ، ساتھ ہی شاہ رخ خان نے بیٹے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔رپورٹس کے مطابق آریان خان یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا سے فلم سازی میں تعلیم حاصل کر چکے ہیں اور ساتھ ہی اپنے والد کی آنے والی فلم ’’پٹھان‘‘ میں اسسٹ بھی کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ آریان خان بطور ویب سیریز رائٹر اپنے پروفیشنل کیرئیر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، ان کی تحریر کردہ ویب سیریز بہت جلد منظر عام پر آجائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.