میری جان کو خطرہ ہے، مراد سعیدنےصدر مملکت کو خط لکھ دیا

6

اسلام آباد (آن لائن )مراد سعید نے صدر مملکت کو خط لکھ کر اپنی جان کو خطرہ ہونے سے متعلق آگاہ کردیا۔سابق وفاقی وزیر و رہنماء تحریک انصاف مراد سعید نے صدر مملکت کو خط لکھ کر اپنی جان کو خطرہ ہونے سے متعلق آگاہ کردیا۔تفصیل کے مطابق مراد سعید کی جانب سے صدر مملکت عارف علوی کو لکھے گئے خط میںکہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے۔خط میں مشکوک افراد کی جانب سے تعاقب کیے جانے کا بھی انکشاف کیا گیا۔ مراد سعید نے انہیں دی جانے والی دھمکیوں اورسلامتی کو لاحق خطرات کی تفصیلات بھی خط میں درج کی ہیں۔ خط کے متن کے مطابق مرادسعید نے کہاکہ ملاکنڈ میں نامعلوم افراد نے میرا پیچھا کیا۔ مجھے بتایا جائے یہ لوگ کون ہیں؟۔ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے میرے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔مجھے حکام کی جانب سے بار بار بتایا گیا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.