اداکار پربھاس کا سلمان خان کے بعد شادی کا اعلان

4

ممبئی (این این آئی)جنوبی بھارت کے تلگو سینما کے معروف اداکار پربھاس نے کہا ہے کہ وہ سلمان خان کے بعد شادی کرلیں گے۔ ہندی فلموں میں کام کرنے والی بالی ووڈ کی جانی مانی اداکارہ کیرتی سنون کی فلم ’ادیپورش‘ کی پروموشن کے موقع پر

دونوں کی ہم مزاجی اور قربت پر پرستاروں کی جانب سے چہ مگوئیاں ہونے لگیں اور دونوں میں رومانی تعلق پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔یہ معاملہ دونوں کے پرستاروں میں اس وقت مزید راسخ ہوا جب اداکار ورون دھاون نے ایک شو کے دوران مذاقاً اس تعلق کو معنی خیز قرار دیا۔تاہم بعد میں کیرتی سنون نے اس کی تردید کرتے ہوئے اسے صرف افواہیں قرار دیا، لیکن پرستار اداکار پربھاس کی عشق و محبت کے معاملات کو جاننے کے لیے بیتاب رہے۔دریں اثنا نمندری بالاکرشنن کے او ٹی ٹی ٹاک شو میں پربھاس سے ان کی رومانی زندگی کے حوالے سے کافی سوالات کیے گئے اور میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ وہ کب شادی کریں گے، تو اس پر پربھاس نے کافی سمجھداری سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے بعد شادی کرونگا، جس پر ایک زوردار قہقہ لگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.