پرویز الہٰی وزیراعلیٰ نہیں رہے، گورنر پنجاب نے ڈی نوٹیفائی کر دیا،نوٹیفکیشن جاری

19

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کیا جس کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یقین ہے وزیراعلیٰ کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں،اس نوٹی فکیشن کےبعد پنجاب کابینہ ختم ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پرویزالٰہی نئے قائد ایوان کے انتخاب تک عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.