میں بھی جلد ہی ایک منفرد موضوع پر فلمائے گئے ڈرامے میں دکھائی دوں گی،اداکارہ صبا قمر

43

کراچی(این این آئی) پاکستانی اداکار منیب بٹ پہلی بار ایک خواجہ سرا کے روپ میں ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گے۔اداکار نے تصدیق کی ہے کہ وہ جلد ہی ساتھی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ ایک ڈرامے میں پہلی بار خواجہ سرا کے روپ میں دکھائی دیں گے۔انہوں نیانسٹا پوسٹ میں بتایا کہ ڈرامے میں ان کے ہمراہ صبا قمر بھی ہوں گی اور وہ شوبز کیریئر میں پہلی بار ایک مشکل کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔اداکارہ صبا قمر نے بھی ڈرامے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ہی ایک منفرد موضوع پر فلمائے گئے ڈرامے میں دکھائی دیں گی۔ڈراما امریکی فلاحی تنظیم ’یو ایس ایڈ‘ کے تعاون سے بنایا جا رہا ہے اور اس کی کہانی معروف ویب سیریز کی طرح انوکھی اور منفرد ہوگی۔منیب بٹ کے مطابق ڈرامے میں ان کا کردار پیدائشی خواجہ سرا کا ہے جو اعلیٰ تعلیم کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.