پنجاب اور اسلا م آباد کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ

8

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لئے موسم سرما کی تعطیلات میں 8 جنوری تک اضافہ کر دیاگیا، سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے موسم سرما کی تعطیلات بڑھا دی گئی ہیں، اب تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 9 جنوری 2023ء سوموار کے روز کھلیں گے۔ دوسری جانب اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں بھی توسیع کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں 7 جنوری تک چھٹیاں بڑھا دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرد موسم کے باعث فیصلہ کیاگیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.