برطانوی سپر مارکیٹ نے کرسمس کے موقع پر سبزیاں مفت کردیں سٹور کا نام ٹوئٹر کے مقبول ترین ہیش ٹیگز میں آگیا

70

لندن (این این آئی)برطانیہ کی سب سے مشہور بڑی سپر مارکیٹوں میں سے ایک نے مہنگائی اور بلند قیمتوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں کرسمس سیزن اور سال کے اختتام کی تعطیلات میں غریبوں کی مدد کرنے کے لیے ایک منفرد اور قابل ستائش اقدام شروع کیا اور سبزیاں مفت کردیں۔

اس اقدام کا مقصد کھانے کے ضیاع کو کم کرنا بھی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسدا سٹورز کی انتظامیہ نے برطانیہ کی کچھ شاخوں میں صارفین کے لیے تازہ سبزیوں کے تھیلے مفت تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ اضافی خوراک جو اپنے خاتمے کے قریب ہے اور اسے تلف کرنا پڑ سکتا ہے کو بھی ضیاع سے بچا لیا جائے ۔ اس کیلئے قابل فروخت نہ رہنے سے پہلے ہی ان سبزیوں کو مفت تقسیم کردیا گیا۔ASDA چین آف سٹورز برطانیہ میں سب سے بڑے ریٹیل سٹورز میں سے ایک ہے اور یہ پورے برطانیہ میں پھیلے ہوئے ہیں۔ یہ سٹورز امریکی برنڈ وال مارٹ کی ملکیت ہیں۔ جو سبزیاں کچھ شاخیں صارفین کو مفت تقسیم کر رہی ہیں ان میں گاجر، گوبھی، آلو اور دیگر سبزیوں کے تھیلے شامل ہیں۔تھیلوں پر درج کیا گیا کہ ہمیں کھانا پسند ہے لیکن ضائع ہونا پسند نہیں، اس لئے براہ کرم اپنی مدد کریں کیونکہ ہم کرسمس کے موقع پر اور سال بھر کی اضافی خوراک اپنی مقامی کمیونٹ کے لئے عطیہ کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ ہم اس چھٹیوں کے موسم میں دس لاکھ سے زیادہ کھانے کے تھیلے پیش کرنے کی امید رکھتے ہیں۔اس اقدام نے برطانیہ میں سوشل نیٹ ورکس پر ہمدردی ، تعریف اورتنازعہ کی لہر دوڑ گئی۔ سٹور کا نام ٹوئٹر کے مقبول ترین ہیش ٹیگز میں آگیا۔ بہت سے صارفین نے مفت تقسیم ہونے والی سبزیوں کی تصاویر شیئر کریں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.