اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط کا معاملہ، گورنر پنجاب نے اپنا فیصلہ سنا دیا

11

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )پنجاب اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط کا معاملہ ،گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی کی تحلیل کا حصہ نا بننے کا فیصلہ کیا ہے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کوتحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ،

ان کا کہناہے کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اسمبلی کی تحلیل کے عمل کا حصہ نہیں بنوں گا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق ایسا کرنے سے آئینی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا کوئی اندیشہ نہیں کیونکہ آئین اور قانون میں صراحت کے ساتھ تمام معاملات کے آگے بڑھنے کا راستہ موجود ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی 10 بجکر 11 منٹ پر پنجاب اسمبلی از خود تحلیل ہوجائے گی ،وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے 12 جنوری کی رات دس بجکر دس منٹ پر گورنر پنجاب کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجی تھی ،پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے 72 گھنٹوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے مابین نگران وزیر اعلی کی نامزدگی کےلئے نشست ہوگی ۔چودھری پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز تین تین نام نگران وزیر اعلیٰ کیلئے پیش کرینگے ،چودھری پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز نگران وزیر اعلی کی نامزدگی میں ناکام رہے تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے ،سپیکر پنجاب اسمبلی کی تشکیل کردہ پارلیمانی کمیٹی فیصلہ ناکرسکی تو الیکشن کمیشن نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرینگے ،آئینی طور پر 21 جنوری تک نگران وزیر اعلی کی نامزدگی ہونی چاہیے ،نگران وزیر اعلی کے حلف لینے تک چودھری پرویز الہی وزیر اعلی پنجاب کے منصب پر فائز رہیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے سینئر رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار ،رانا ثنا اللہ ،اعظم نذیر تارڑ ،

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ ،سابق وفاقی وزیر زاہد حامد شریک ہوئے ۔اس دوران پنجاب اسمبلی کی تحلیل ،نگران سیٹ اور صوبے میں انتخابات بارے مشاورت کی گئی ۔ اس موقع پر مختلف تجاویز پر غور کر کے آئندہ کی حکمت عملی بارے مشاورت کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبر پختوانخواہ اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی اور آنے والے دنوں میں مسلم لیگ (ن) خیبر پختوانخواہ کی قیادت سے بھی مشاورت کا عمل شروع کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق

اس موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے مرکز میں اعتماد کے ووٹ کی بازگزشت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔شہباز شریف سے نامزد اٹارنی جنرل منصور اعوان ایڈووکیٹ نے بھی ملاقات کی ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.