عمران خان 35 حلقوں سے الیکشن لڑیں یا 70 سے اس مرتبہ عمران خان کا پٹہ کھول دیں گے،راناثناء اللہ کا عام انتخابات بارے بڑا اعلان

20

لندن(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)ضمنی نہیں بلکہ اکتوبر کا جنرل الیکشن لڑے گی۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 35 حلقوں سے الیکشن لڑیں یا 70 سے اس مرتبہ عمران خان کا پٹہ کھول دیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وہ نواز شریف سے پارٹی کے تنظیمی معاملات اور موجودہ سیاسی صورت حال پر رہنمائی لیں گے۔رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ ن لیگ پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیلئے تیار ہے۔ مریم نواز پاکستان جارہی ہیں۔ ان کے پیچھے پیچھے نوازشریف پاکستان پہنچیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.