مسلم لیگ( ن) بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقہ سے حصہ لینے کیلئے متحرک ہو گئی

51

سرگودھا(این این آئی)مسلم لیگ( ن) بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقہ سے حصہ لینے کیلئے متحرک ہو گئی جس نے تمام حلقوں سے مضبوط امیدوار میدان میں لانے کیلئے پارٹی عہدیداران‘ ارکان اسمبلی‘ ورکرز سے مشاورت کا عمل تیز کردیا۔ مطابق مسلم لیگ ن کے

ضلعی صدر و سابق ایم پی اے چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے متوقع بلدیاتی انتخابات میں بھر طور طریقے سے حصہ لینے اور ہر حلقہ میں مضبوط امیدوار لانے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشائ اللہ مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقہ سے کامیابی حاصل کرئیگی۔ضلعی صدرچوہدری عبدالرزاق ڈھلوں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا کوئی نعم البدل نہیں بلدیاتی انتخابات میں بلا تفریق متحرک کارکنان کو آگے لایا جائیگا اور پرانے تجربہ سے پارٹی سے امیدوار کو آگے لایا جائیگا البتہ جہاں پر ضرورت محسوس ہوئی الحاق پر غور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات پی ڈی ایم سمیت تمام جماعتوں کیلئے اہم ترین ہیں انہی انتخابات کے بل بوتے پر سیاسی جماعتوں کی حکمت عملی پروان چڑھے گی اس لئے پی ڈی ایم کے امیدواروں کیلئے لازم ہے کہ وہ جذبہ قربانی کے تحت ایسے امیدوار سامنے لائیں جو کامیابی حاصل کرنے کی واضع پوزیشن میں ہوں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.