تحریک آزادی کا مقصد کیا تھا؟ تحریر۔ طیبہ شیریں ۔ کوری خدا بخش

سٹی ٹی وی پاکستان کے زیر اہتمام مقابلہ مضمون نویسی یوم آزادی پاکستان

تحریک آزادی کا مقصد کیا تھا؟ تحریر۔ طیبہ شیریں ۔ کوری خدا بخش
111

 

سٹی ٹی وی پاکستان کے زیر اہتمام مقابلہ مضمون نویسی یوم آزادی پاکستان

مقیاس الادب/ صف شکن آزادی ایونٹ 2023

تحریک آزادی کا مقصد کیا تھا؟ تحریر۔ طیبہ شیریں ۔ کوری خدا بخش

 

 

تحریک پاکستان اس تحریک کو کہتے ہیں جو برطانوی ہند میں مسلمانوں نے ایک آزاد وطن کے لیے چلائی جس کے نتیجے میں پاکستان قائم ہوا۔تحریک پاکستان کا باقاعدہ آغاز 23 مارچ، 1940ء کے جلسے کو قرار دیا جا سکتا ہے مگر اس کی اصل شروعات تاریخ کے اس موڑ سے ہوتی ہے جب مسلمانان ہند نے کانگریس سے اپنی راہیں جدا کر لی تھی۔

 

قائد اعظمؒ کیارشادات کی روشنی میں یہ بات بلا خوف کہی جاسکتی ہے کہ پاکستان اسلام کی خاطر حاصل کیا گیا تھا اور اسلام میں معاشی مسئلے سمیت ہمارے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ جو لوگ قائد اعظمؒ کے افکار و تعلیمات سے واقف ہیں۔ انہیں علم ہے کہ قائد اعظمؒ پاکستان میں کوئی ایسا نظام نافذ کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے تھے،

 

جو نظریہ پاکستان کے منافی ہو،تحریک پاکستان کی ممتاز راہنما بیگم شاہنواز نے قیام پاکستان کے مقاصد کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ”برصغیر کے مسلمان اپنے لئے ایک ایساگوشہ عافیت چاہتے تھے،

 

جہاں وہ اسلامی تعلیمات اور روایات کے مطابق خوشحال اور مطمئن زندگی بسر کرسکیں۔

دنیا کی ہر قوم کسی نہ کسی اصول و ضابطہ کی پابند ہو چکی ہے لیکن گزر جانے والی تاریخیں ہمارے عمل و کردار کی گواہ ہے کہ ہمارے حکمرانوں کو ملک کا آئین توڑنے کی آزادی ہے، سیاستدان کو منافقت کرنے کی آزادی ہے، وکیل کو مجرم کا دفاع کرنے کی آزادی ہے،

 

جج کو انصاف فروخت کرنے کی آزادی ہے، مذہبی لوگوں کو دین فروخت کرنے کی آزادی ہے،اگر یہ سب آزادی کے زمرے میں آتا ہے تو آپ کے خیال میں آزادی کو منانا ہمارا حق نہیں بنتا۔

 

قائد اعظم کا ارشاد ہے ”آزادی کا مقصد بے لگا م ہوجانا نہیں ہے“آزادی کا مقصد کیا؟؟آزادی کا مقصد صرف اور صرف محبت‘ انصاف ایک ہو کر رہنا ہے۔ سب اپنے وطن میں محبت سے مل کر رہیں معاشرے میں انصاف اور مساوات کو فروغ دیں اور آپس میں متحد رہیں تو دنیا میں ہمیں ترقی کرنے سے ہمیں کوئی روک نہیں سکتا۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.