آزادی کا بنیادی مقصد کیا تھا؟ تحریر۔عفت منظور۔اوکاڑا

سٹی ٹی وی پاکستان کے زیر اہتمام مقابلہ مضمون نویسی یوم آزادی پاکستان

آزادی کا بنیادی مقصد کیا تھا؟ تحریر۔عفت منظور۔اوکاڑا
151

 

سٹی ٹی وی پاکستان کے زیر اہتمام مقابلہ مضمون نویسی یوم آزادی پاکستان

مقیاس الادب/ صف شکن آزادی ایونٹ 2023

آزادی کا بنیادی مقصد کیا تھا؟ تحریر۔عفت منظور۔اوکاڑا

 

 

آزادی کا سب سے بڑا مقصد۔علیحدہ سرزمین پر دین اسلام کے مطابق زندگی بسر کر سکیں۔اپنے رسم و رواج کے مطابق اپنے افکار نظریات اور فلسفے کے مطابق زندگی گزار سکیں۔

 

مسلمانوں کو غیر مسلم کی غلامی سے نجات دلانا تاکہ مسلمان اپنی سر زمین پر آزادی کے ساتھ رہ سکیں۔ کیونکہ کسی غیر مسلم ممالک کے تسلط میں رہنا ایک انتہائی مشکل عمل تھا۔

"یہی مقاصد اقبال کا خواب تھا "۔جس کو پورا کرنے کے لیے مسلم رہنماؤں نے انتھک جدوجہد کی ان کی شبانہ روز محنت لگن اور قربانیوں سے یہ خطہ معرضِ وجود میں آیا۔

بالآخر اقبال کے خواب اور قائد کی انتھک کوششوں سے چودہ اگست 1947 کو ایک آزاد سر زمین جس کو آج "پاکستان” کہا جاتا ہے۔نصیب ہوئی،

 

لیکن اقبال اپنے خواب کی تعبیر نہ دیکھ سکے اور 21 اپریل 1938ء کو داغِ مفارقت دے گئے۔

آزادی مل تو گئی تھی لیکن ذہنی طور پر غلام ہی تھے اور آج بھی اسی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔جن مقاصد کی خاطر آزادی کی جدوجہد کی گئی تھی۔

افسوس آج وہ مقاصد تاریخی کتابوں میں صرف الفاظ بن کر رہ گئے ہیں۔اسلامی جمہوریہ پاکستان جس کی بنیاد اسلام پر رکھی گئی تھی۔

آج ہم اسلام سے اتنا دور ہوچکے ہیں۔ آج ہم مسلمان مغربی رسم و رواج کی اندھی تقلید میں اتنا آگے جا چکے ہیں، ہمیں وہ مقاصد بھول گئے جو آزادی کی وجہ تھے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.