لاہور (مانیٹرنگ، این این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مجھے قتل کرانے کے لئے اب پلان سی بنایا جا رہا ہے، جس کے پیچھے آصف علی زرداری ہیں، انہوں نے دہشت گرد تنظیم کو پیسے دیے ہیں، عمران خان نے آصف زرداری کو ماسٹر مائنڈ قرار دیا ہے،
عمران خان نے کہا کہ یہ سب مجھے ہرانے اور راستے سے ہٹانے کے لئے کیا جا رہا ہے، مجھے کچھ ہوا تو ساری قوم کو پتہ ہونا چاہیے کہ مجھے نقصان پہنچانے کے ذمہ دار کون ہیں، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے الزام عائد کیا ہے کہ آصف زرداری اور دیگر لوگ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں جس کے لئے پیسے بھی دیئے گئے ہیں۔ زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی ایک اور سازش ہوئی ہے، پہلے بھی عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا، زرداری اور دیگر لوگ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کو قتل کرنے کے لیے پیسے دیئے گئے ہیں، عمران خان کی سکیورٹی ہٹاکر کیا پیغام دیا جارہا ہے، اپنے لیڈر کی حفاظت کے لئے کارکنان خود کھڑے ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈاکوؤں کے کیسز معاف کرنے کا سیزن چلا ہوا ہے، اس ملک میں ایک ہی قانون ہے اگر عدل کی بات کرو گے تو تشدد ہوگا۔ مراد سعید نے کہا کہ کسی کی مرضی کے مطابق سر نہیں جھکا سکتے، بند کمروں میں فیصلے قبول نہیں کریں گے۔

عون چودھری 2010ء سے 2018ء تک سائے کی طرح عمران خان کے ساتھ رہے‘ یہ رات کے وقت انہیں ملنے والے آخری اور صبح ملاقات کے لیے آنے والے پہلے شخص ہوتے تھے چناں چہ یہ عمران خان کی زندگی کے اہم ترین دور کے اہم ترین شاہد ہیں‘ مجھے چند دن قبل عون چودھری نے اپنے گھر پر ناشتے ….مزید پڑھئے