لاہور( این این آئی)آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار کے دور حکومت میں پنجاب کے 3 گوداموں سے 26 ہزار 764 من گندم غائب ہوگئی جس پر محکمہ خوراک کے حکام نے چپ سادھ لی۔نجی ٹی وی کے مطابق آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گندم کی بوریاں محکمہ خوراک پنجاب کے خوشاب، ساہیوال اور فیصل آباد گوداموں سے غائب ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق غائب ہونے والی گندم کی قیمت موجودہ ریٹ 4 ہزار فی من کے لحاظ سے 10 کروڑ 71 لاکھ روپے بنتی ہے، 22-2021 کے دوران نقصان کا اندازہ 2 کروڑ 56 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ گندم 26 ہزار 350 من خوشاب گودام سے غائب ہوئی، 22 من گندم فیصل آباد اور 293 من ساہیوال سے غائب ہوئی۔

عون چودھری 2010ء سے 2018ء تک سائے کی طرح عمران خان کے ساتھ رہے‘ یہ رات کے وقت انہیں ملنے والے آخری اور صبح ملاقات کے لیے آنے والے پہلے شخص ہوتے تھے چناں چہ یہ عمران خان کی زندگی کے اہم ترین دور کے اہم ترین شاہد ہیں‘ مجھے چند دن قبل عون چودھری نے اپنے گھر پر ناشتے ….مزید پڑھئے