اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط لکھ دیاجس میں دوران حراست سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل کی گئی۔ خط میں دوران حراست سینیٹر اعظم سواتی اور ڈکٹر شہباز گل سے پیش آنے والے پرتشدد اور غیرانسانی سلوک کا حوالہ دیا گیا۔چیف جسٹس آف پاکستان کو آئین کے کسٹوڈین کے طور پر زیر حراست افراد کے عزت اور وقار کے تحفظ کی اپیل کی گئی۔ چیئر مین تحریک انصاف نے کہاکہ زیر حراست افراد پر تشدد یا عزت و وقار کے خلاف اقدامات آئین کے آرٹیکل 9, 10A اور 14 کی خلاف ورزی ہیں۔

عون چودھری 2010ء سے 2018ء تک سائے کی طرح عمران خان کے ساتھ رہے‘ یہ رات کے وقت انہیں ملنے والے آخری اور صبح ملاقات کے لیے آنے والے پہلے شخص ہوتے تھے چناں چہ یہ عمران خان کی زندگی کے اہم ترین دور کے اہم ترین شاہد ہیں‘ مجھے چند دن قبل عون چودھری نے اپنے گھر پر ناشتے ….مزید پڑھئے