نجم سیٹھی کا عمر اکمل کےلیے بڑا فیصلہ

31

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹر عمر اکمل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سہولیات استعمال کرنے کی اجازت مل گئی جس پر انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمر اکمل نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کر رہے ہیں۔عمر اکمل نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی اور ممبر گورننگ بورڈ نعمان بٹ اور شکیل شیخ کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سہولیات استعمال کرنے کی اجازت دینے کے لیے آپ کا شکریہ‘۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.