اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ کردیا۔ترجمان کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرزفیڈریشن کے اجلاس میں کہا گیا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے ٹرانسپورٹ سسٹم تباہ کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان کے مطابق لاہور سے راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے کرائے میں 100 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لاہور سے گوجرانوالہ 50، پشاور اور صادق آباد کے لیے کرائے میں 200 روپے جبکہ لاہور سے کراچی کے لیے کرائے میں 600 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرزفیڈریشن نے تنبیہ کیا ہے کہ انتقامی کارروائی ہوئی تو پبلک ٹرانسپورٹ کھڑی کردیں گے۔