آپ کی صورت میں مجھے شریک سفر کے ساتھ بہترین دوست بھی مل گئی،شان مسعود کا اہلیہ کیلئے پہلا ٹوئٹ

64

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود نے شادی کے بعد اہلیہ نشے کیلئے پہلی سوشل میڈیا پوسٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہآپ کی صورت میں مجھے شریک سفر کے ساتھ بہترین دوست بھی مل گئی۔سوشل میڈیا پر شان مسعود نے شادی کی مختلف

تقریبات سے اپنی اور اہلیہ نیشے کی چند تصاویر شیئر کیں اور اہلیہ نیشے کیلئے لکھا کہ آپ کی صورت میں مجھے شریک سفر کے ساتھ بہترین دوست بھی مل گئی، ہم ایک ساتھ سب سے خوبصورت سفر گزاریں گے۔شان مسعود نے اپنی ٹوئٹ میں شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں اور عزیز واقارب کا بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ میرے والدین، خاندان، دوستوں، شادی میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں اور ہمیں نیک خواہشات بھیجنے والوں کادل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔دوسری جانب شان مسعود نے اپنی ٹوئٹ میں سیلون ٹیم اور فوٹوگرافر ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔شان مسعود نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں فوٹوگرافر کیلئے مزید لکھا کہ دوسروں سے ایک عاجزانہ درخواست ہے کہ وہ پیشہ ورانہ حدود کا احترام کریں خاص طور پر جب آپ کو آپ کی سروسز کی ادائیگی کی گئی ہو۔خیال رہے کہ شان مسعود کے نکاح کی تقریب پشاور میں ہوئی تھی جبکہ ان کا ولیمہ 27 جنوری کو کراچی میں ہوا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.