سستے بازاروں میں مہنگائی کا راج ،پیاز، ادرک، لہسن، ٹماٹر غریب کی پہنچ سے باہر

275

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سستے بازاروں میں بھی مہنگائی کا راج اتوار کو بھی برقرار رہا ، پیاز، ادرک، لہسن، ٹماٹر غریب کی پہنچ سے باہرہوگئے ،پیاز دو سو بتیس روپے ، لہسن چار سو بتیس روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ،

پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر نے لگیں،سستے بازار بھی اب صرف نام کے سستے رہ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سستے بازار بھی سستے نہ رہے۔ پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاء خوردونوش غریب کی پہنچ سے باہر ہوگئے۔اتوار بازار میں پانچ کلو پیاز 1160 روپے میں فروخت ہونے لگے، لہسن کی قیمت 432 ، ادرک 448 روپے تک پہنچ چکی ،پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چْھو نے لگیں ۔شہریوں کے مطابق سستے بازار عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ بڑھتی مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔مہنگائی کے ستائے غریب عوام سستے بازار سے ریلیف لینے میں بھی ناکام نظر آئے ، شہری نے کہاکہ حکومت مہنگائی کا نوٹس لے تاکہ غریب کو دو وقت کی روٹی میسر آ سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.