پشاورپولیس لائنزمیں دھماکہ

10

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس لائنز میں مسجد کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے پولیس لائنز میں مسجد کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی جس میں متعدد افراد بھی زخمی ہوئے ہیں جب کہ دھما کے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو سیل کردیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا نماز ظہر کے دوران پولیس لائنز کی مسجد میں ہوا ہے جس کے باعث مسجد میں موجود متعدد نمازی زخمی ہوئے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ دھماکا اس وقت ہوا جب مسجد میں نماز ادا کی جارہی تھی۔ذرائع کے مطابق پولیس لائنز صدر کا علاقہ ایک حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے جس کے قریب حساس عمارتیں بھی ہیں۔

موضوعات:دھماکہ

’’نواز شریف کو میں نے گرفتار کرایا تھا‘‘

میں نے پوچھا ’’عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح کب ہواتھا ؟‘‘ عون چوہدری نے جواب دیا ’’18 فروری 2018 کو بی بی کی عدت پوری ہونے کے بعد‘‘ میں نے پوچھا ’’ کیایہ نکاح بھی مفتی سعید نے پڑھایا تھا؟‘‘یہ بولے ’’جی ہاں اور اس کی تصویر ہم نے 18 فروری کو نشر کی تھی‘‘ میں ….مزید پڑھئے‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.