کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جاسکتا ہے، حسن عمر

ماسٹر آئل یونیورسٹیزکرکٹ چیمپئنز لیگ سیزن ون نیو پورٹس یو نیورسٹی کے نام

www.citytv.pk
37

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ماسٹر آئل یونیورسٹیزکرکٹ چیمپئنز لیگ سیزن ون کا فائنل نیو پورٹس یو نیورسٹی اور دیوان یونیورسٹی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔جس میں پہلے کھیلتے ہوئے نیوپورٹس یونیورسٹی نے 161رنز بنائے، حیدر عباس نے 49خزیفہ بن تنویر نے 32رنز بنائے، جواب میں دیوان یونیورسٹی نے 93رنز بنائے، نیوپورٹس یونیورسٹی نے فائنل باآسانی 68رنز سے شکست دے دی۔ خزیفہ بن تنویر شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پرمین آف دی میچ فائنل قرار پائے، فائنل کے مہمان خصوصی ایم ڈی اور سی ای او ماسٹر آئل تابش جاوید، مینجر کوئٹہ گلیڈی ایٹر اعظم خان اور ڈائریکٹر کوئٹہ گلیڈی ایٹر حسن عمر نے انعامات تقسیم کئے، نیو پورٹس یونیورسٹی پورے ٹورنامنٹ میں فاتح رہی اپنا ایک میچ بھی نہیں ہاری، حیدر عباس ما سٹر آئل یونیورسٹیزکرکٹ چیمپئنز لیگ سیزن ون کے ماسٹر آف ٹورنامنٹ اور بہترین بیٹر قرار پائے، اس موقع پر مہمان خصوصی ایم ڈی اور سی ای او ماسٹر آئل تابش جاوید، مینجر کوئٹہ گلیڈی ایٹر اعظم خان اور ڈائریکٹر کوئٹہ گلیڈی ایٹر حسن عمر نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جاسکتا ہے، کھیل کے میدان آباد ہونگے تو اسپتال ویران ہونگے۔ کراچی کو کھیلوں کے ذریعے امن و امان کا گہوارہ بنائیں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شہر میں مزید ٹورنامنٹس کا انعقاد کرائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.