ویسٹ ایشیا بیس بال کپ سپر فور رائونڈ اسلام آباد میں بارش کے باعث ملتوی

کل پہلا سیمی فائنل بنگلہ دیش بمقابلہ فلسطین جبکہ دوسرا سیمی فائنل پاکستان بمقابلہ سری لنکا ہوگا۔سید فخرعلی شاہ

12

فائنل یکم فروری کو دن 1 بجے, برونز میڈل میچ  فائنل سے قبل صبح 10 بجے کھیلیں گیں۔صدر پی ایف بی کی میڈیا مینیجر پرویز شیخ سے گفتگو

اسلام آباد میں جاری پندرہویں BFA ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2023 سپر فور رائونڈ میچز اسلام آباد میں بارش کے باعث ملتوی کردیئے گئے ہیں۔صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال جو بیس بال فیڈریشن آف ایشیا BFA کے نائب صدر بھی ہیں مذکورہ ایونٹ ان ہی کی سربراہی میں منعقد ہورہا ہے۔پی ایف بی میڈیا مینیجر پرویز شیخ سے گفتگو میں انکا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شامل 7 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا اور دونوں گروپس کی دو دو ٹاپ ٹیموں کو سیمی فائنلز کے بجائے بھرپور موقع فراہم کرنے کی غرض سے سپر فور لیگ میں شامل کیا گیا۔تاہم بارش کے باعث آج کے دونوں میچز ملتوی کرنا پڑے۔
آج 31 جنوری بروز منگل پہلا سیمی فائنل بنگلہ دیش بمقابلہ فلسطین جبکہ دوسرا سیمی فائنل پاکستان بمقابلہ سری لنکا ہوگا۔سیمی فائنلز کی فاتحین کے مابین فائنل یکم فروری کو دن ایک بجے کھیلا جائے گا جبکہ سیمی فائنلز میں ہارجانے والی ٹیمیں برونز میڈل میچ،  فائنل میچ سے قبل صبح 10 بجے کھیلیں گیں۔انڈیا، نیپال اور افغانستان ایونٹ سے پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.