لاہو ر( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پرپنجاب کے نگران وزیرکھیل وہاب ریاض کی تقریب حلف برداری موخرکردی گئی۔حلف برداری کی تقریب پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی درخواست پرموخرکی گئی۔
نجم سیٹھی کی درخواست پر نگراں وزیراعلی محسن نقوی نے وہاب ریاض کی حلف برادری پاکستان سپرلیگ سیزن 8 کے بعد کرانے پرآمادگی ظاہر کردی۔وہاب ریاض پی ایس ایل میں پشاورزلمی کی ٹیم سے کھیلیں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 8ویں ایڈیشن کا آغاز 13 فروری سے ہورہا ہے،افتتاحی میچ ملتان سلطانزاوردفاعی چیمپئن لاہورقلندرز کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔