آئندہ ماہ شارجہ اسٹیڈیم پاکستان اور افغانستان کے تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کی میزبانی کریگا

22

شارجہ(این این آئی)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نسیم شاہ کے دو چھکوں کے بعد پاکستان کی افغانستان کے خلاف ناقابل یقین فتح پر تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد آئندہ ماہ شارجہ اسٹیڈیم پاکستان اور افغانستان کے تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کی میزبانی کریگا تاہم اس بار شارجہ اسٹیڈیم میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دونوں ملکوں کے تماشائیوں کو الگ الگ انکلوژر میں بٹھانے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق تماشائیوں کیلئے ضابطہ اخلاق بھی بنایا جائیگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون سختی سے حرکت میں آئے گا۔پولیس کے علاوہ پرائیویٹ سکیورٹی تماشائیوں کو کیمروں کی مدد سے کنٹرول کرے گی اور تماشائیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.