تازہ ترین
latest

468x60

header-ad

کسووال کے 2 عدد ریلوے پھاٹکوں کی گھنٹوں بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

 


 روزانہ کئی کئی گھنٹے دونوں ریلوے پھاٹک بند، ٹریفک کی طویل قطاریں، طلباء، مریضوں، سرکاری ملازمین اور تاجروں کو شدید دشواری کا سامنا 


کسووال(نامہ نگار)کسووال شہر کے 2 عددریلوے پھاٹک کی بار بار اور طویل دورانیے کی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔روزانہ کئی کئی گھنٹے ریلوے پھاٹک بند رہنے سے ٹریفک کی طویل قطاریں لگ جاتی ہیں جس کے باعث طلباء، مریضوں، سرکاری ملازمین اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ دونوں ریلوے پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے ایمبولینس اور ایمرجنسی گاڑیاں بھی پھنس کر رہ جاتی ہیں جس سے قیمتی جانوں کو خطرہ لاحق رہتا ہے۔کاروباری طبقہ بھی شدید متاثر ہو رہا ہے جبکہ سکول و کالج جانے والے طلباء اکثر تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دن میں متعدد بار ٹرینوں کی آمدورفت کے باعث ریلوے پھاٹک گھنٹوں بند رہتے ہیں جس سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔ شہریوں ، سماجی و عوامی حلقوں نے حکومت، ریلوے حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کسووال ریلوے پھاٹک پر فوری طور پر انڈر پاس یا فلائی اوور تعمیر کیا جائے تاکہ عوام کو مستقل بنیادوں پر اس مسئلے سے نجات مل سکے۔

« پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ »

کوئی تبصرے نہیں