Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ہانیہ عامر کو سالگرہ تقریب میں بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا سامنا

  ہانیہ عامر کو سالگرہ تقریب میں بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا سامنا لاہور: (سٹی ٹی وی پاکستان) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ ع...


 



ہانیہ عامر کو سالگرہ تقریب میں بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا سامنا


لاہور: (سٹی ٹی وی پاکستان) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو دوست کی سالگرہ کی تقریب میں بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔


اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں وہ دوستوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔


تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا، جو سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا اور مختلف صارفین کی جانب سے تنقیدی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔


یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ کو اپنے لباس کے انتخاب پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، اس سے قبل بھی وہ بولڈ ساڑھی پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ چکی ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں