تازہ ترین
latest

468x60

header-ad

تازہ ترین

اہم خبریں

تازہ ترین

پاکستان

اہم خبریں

اہم خبریں/block-1

پاکستان

پاکستان/block-5

بین الاقوامی.

بین الاقوامی./block-3

صحت کی خبریں

صحت/block-7

سائنس و ٹیکنالوجی

سائنس و ٹیکنالوجی/block-2

کھیلوں کی خبریں

کھیل/block-2

خواتین

خواتین/block-7

صحت

[getBlock results="4" label="صحت" type="col-right"]

شوبز

[getBlock results="6" label="شوبز" type="carousel"]

مزید خبریں پڑھیں

ٹیکس کی بروقت ادائیگی سے ملکی معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔ عارف محمود اسسٹنٹ کمشنر اِن لینڈ ریونیو دیپال پور

 



 اسسٹنٹ کمشنر اِن لینڈ ریونیو دیپال پور عارف محمود کی صدر پاکستان پریس کلب چوہدری سعید انور سنگوکا، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد شعبان اور صدر عوامی پریس کلب چوہدری عامر نذیر کمبوہ سے ملاقات میں گفتگو


دیپال پور(نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر اِن لینڈ ریونیو دیپال پور عارف محمود نے کہا ہے کہ ٹیکس کی بروقت ادائیگی سے نہ صرف حکومت کی مالی ضروریات پوری ہوتی ہیں بلکہ عوام کے ادا کردہ ٹیکس سے ملکی معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔ انہوں نے تاجر برادری، کاروباری افراد اور ٹیکس گزاروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گوشوارے بروقت جمع کروائیں تاکہ حکومتی نظام بہتر انداز میں چل سکے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان پریس کلب چوہدری سعید انور سنگوکا، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد شعبان اور صدر عوامی پریس کلب چوہدری عامر نذیر کمبوہ کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہر اس شخص، کاروبار یا ادارے سے ٹیکس وصول کرتا ہے جس کی آمدن، کاروبار یا لین دین ٹیکس قوانین کے دائرے میں آتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ان کا نصب العین ہے اور ایف بی آر سے متعلقہ ہر قسم کی معلومات کے لیے ان کے دروازے تحصیل بھر کے شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر کا مالی سال یکم جولائی سے 30 جون تک ہوتا ہے جبکہ گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ ستمبر تک ہوتی ہے جس میں حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد ممکن بنایا جاتا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضرور ٹیکس نیٹ میں آئیں، اپنے تمام اثاثے ظاہر کریں اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ریلیف اور سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر نوٹس ان صورتوں میں بھیجتی ہے جہاں آمدن ٹرانزیکشن یا خریداری ٹیکس ریکارڑ سے میل نہ کھائے اور اس حوالے سے قانونی تقاضے پورے نہ کیے گئے ہوں انہوں نے کہا تحصیل بھر سے ایسے افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جارہا ہے جو اپنے اثاثے ظاہر نہیں کرتے اور ایف بی آر کی آنکھوں سے اوجھل ہے۔

کسووال کے 2 عدد ریلوے پھاٹکوں کی گھنٹوں بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

 


 روزانہ کئی کئی گھنٹے دونوں ریلوے پھاٹک بند، ٹریفک کی طویل قطاریں، طلباء، مریضوں، سرکاری ملازمین اور تاجروں کو شدید دشواری کا سامنا 


کسووال(نامہ نگار)کسووال شہر کے 2 عددریلوے پھاٹک کی بار بار اور طویل دورانیے کی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔روزانہ کئی کئی گھنٹے ریلوے پھاٹک بند رہنے سے ٹریفک کی طویل قطاریں لگ جاتی ہیں جس کے باعث طلباء، مریضوں، سرکاری ملازمین اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ دونوں ریلوے پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے ایمبولینس اور ایمرجنسی گاڑیاں بھی پھنس کر رہ جاتی ہیں جس سے قیمتی جانوں کو خطرہ لاحق رہتا ہے۔کاروباری طبقہ بھی شدید متاثر ہو رہا ہے جبکہ سکول و کالج جانے والے طلباء اکثر تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دن میں متعدد بار ٹرینوں کی آمدورفت کے باعث ریلوے پھاٹک گھنٹوں بند رہتے ہیں جس سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔ شہریوں ، سماجی و عوامی حلقوں نے حکومت، ریلوے حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کسووال ریلوے پھاٹک پر فوری طور پر انڈر پاس یا فلائی اوور تعمیر کیا جائے تاکہ عوام کو مستقل بنیادوں پر اس مسئلے سے نجات مل سکے۔

سندھ میں جان لیوا بیماری سے 7 بچوں کی اموات


 

خیرپور :( سٹی ٹی وی پاکستان )  سندھ میں پراسرار جلدی بیماری تیزی سے پھیلنے لگی، خیرپور سب سے زیادہ متاثر ہے 10دن میں 7 بچوں کی اموات سے لوگ تشویش میں مبتلا ہیں۔


سندھ کے شہر خیرپور میں ایم پاکس سمیت متعدد بیماریوں کی علامات سامنے آگئیں جس کے سبب بچوں کی بڑی تعداد اسپتالوں میں زیر علاج ہے، گزشتہ 10 دنوں میں 7 بچے جاں بحق جبکہ 16 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


 کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے بچوں کی صحت اور ان کے علاج معالجے سے متعلق تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے 

انہوں نے بتایا کہ دراصل یہ ایک جلدی بیماری ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں سے صرف 4 کے لیبارٹری ٹیسٹ منکی پاکس مثبت آئے جبکہ باقی کیسز خسرہ یا چکن پاکس کے تھے۔ بعض بچوں میں غذائی کمی اور دیگر پیچیدگیاں تھیں۔


کمشنر سکھر نے کہا کہ یہ بیماری عمومی طور پر بارشوں کے بعد پھیلتی ہے جیسے ہی ایک کیس میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی تو فوری طور پر حفاظتی اقدامات کیے گئے، جن میں اسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول، بستروں اور بیڈ شیٹس کی تبدیلی جیسے فوری اقدامات کیے گئے۔

ہانیہ عامر کا شادی کی تقریب میں ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


 


کراچی: (سٹی ٹی وی پاکستان) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنی خوش مزاج شخصیت اور منفرد انداز کے باعث سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔


اداکارہ ہانیہ عامر اپنی قریبی دوست اور اسٹائلسٹ آرندا النور کی شادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کے سبب خبروں میں ہیں، شادی کی رنگا رنگ تقریبات میں شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی، جن میں اداکارہ یشما گل بھی شامل تھیں۔ تقریب کے دوران مہمانوں نے خوب جشن منایا اور خوشی کے لمحات کو یادگار بنایا۔


خصوصاً قوالی نائٹ اور سنگیت کی تقریب میں ہانیہ عامر کا انداز سب سے زیادہ نمایاں رہا، جہاں ان کے ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔ اداکارہ نے حسین رہر کے ڈیزائن کردہ سیاہ اور سنہری رنگ کے خوبصورت لہنگے میں شرکت کی، جس نے ان کی شخصیت کو مزید دلکش بنا دیا۔ 

فیفا ورلڈ کپ: ایران کا ایک بار پھر اپنے میچز امریکہ سے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ


 

تہران: (سٹی ٹی وی پاکستان نیوز) ایران نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں اس کی شرکت اس وقت تک غیر یقینی ہے جب تک کہ فیفا اس کے میچز امریکہ سے میکسیکو منتقل نہیں کرتا۔


ایرانی وزیر کھیل احمد دونیا مالی کا کہنا ہے کہ اُنھیں یقین نہیں ہے کہ ایرانی کھلاڑی امریکہ میں محفوظ ہوں گے۔


واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کا امریکہ میں کھیلنا انھیں خطرے میں ڈال سکتا ہے، اس بیان کے باوجود فیفا نے ایران کے میچز منتقل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔


ایرانی فٹبال نیوزی لینڈ، بیلجیم اور مصر کے خلاف کیلیفورنیا اور سیاٹل میں کھیلے گی۔


یاد رہے امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ کا آغاز 11 جون سے ہو رہا ہے اور یہ 19 جولائی تک جاری رہے گا۔

پی ایس ایل 11 : کراچی میں ہونے والے میچز کیلیے جامع سکیورٹی پلان تیار


 


کراچی: (سٹی ٹی وی پاکستان نیوز) کراچی میں ہونے والے میچز کیلیے جامع سکیورٹی پلان مرتب کر دیا گیا ۔


تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کے جائزے کے لیے ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی زیر صدارت ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔


کمانڈنٹ ایس ایس یو عامر خان نیازی نے اجلاس میں سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ میں بتایا کہ پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور ایس ایس یو کے ایک ہزار کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔


پاک آرمی اور رینجرز کے ہمراہ ایس ایس یو کمانڈوز نے سٹیڈیم میں سکیورٹی ڈرل کی سکیورٹی ڈویژن اور تمام سٹیک ہولڈرز نے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔


ٹریفک پولیس، سپیشل برانچ اور ضلعی پولیس بھی سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے سٹیڈیم، ایئرپورٹ، روٹس اور ہوٹلز پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، حساس مقامات پر شارپ شوٹرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔


سٹیڈیم اور اس کے اطراف میں ہر قسم کے ڈرون کیمروں کا استعمال سخت ممنوع ہے۔


سٹیڈیم کے اطراف میں امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کے لئے ایس ایس یو کمانڈ اینڈ کنٹرول بس بھی تعینات کی جائے گی، میچز کے دوران ٹریفک کے لیے خصوصی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 11 کا پہلا مرحلہ ختم، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کا پہلا نمبر


 

لاہور: (سٹی ٹی وی پاکستان نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا جس میں ملتان سلطانز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔


پاکستان سپر لیگ 11 میں آج آرام کا دن ہے، ایک روز کے وقفے کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز کل سے کراچی میں ہوگا۔


8 اپریل کو حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ٹکرائیں گی، پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم جبکہ حیدرآباد کنگزمین کی قیادت مارنس لاپوشین کریں گے، دونوں ٹیمیں شام سات بجے آمنے سامنے ہوں گی۔


واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے پہلے مرحلے میں 14 میچز کھیلے گئے، جس میں ملتان سلطانز نے 5 میچز کھیلے اور 4 میچز میں کامیاب سمیٹی جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔




پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز کا دوسرا نمبر ہے، کراچی کنگز نے پہلے مرحلے میں 3 میچز کھیلے اور تینوں میچز جیتںے میں کامیاب رہی، اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیسرا نمپر برقرار ہے، اسلام آباد نے اب تک 4 میچز کھیلے جن میں اسلام آباد تین میچز جیتنے میں کامیاب رہی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔


لاہور قلندرز کا پوائنٹس ٹیبل پر چوتھا نمبر ہے، لاہور قلندرز نے 3 میچز کھیلے جن میں 2 میچز میں کامیاب رہی اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اسی کے ساتھ پشاور زلمی کا پوائنٹس ٹیبل پر پانچواں نمبر ہے، پشاور نے پی ایس ایل 11 میں 2 میچ کھیلے اور دونوں میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔


اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پی ایس ایل میں 4 میچ کھیلے جس میں سے صرف ایک میں کامیاب رہی اور 3 میچز میں شکست سے دوچار رہی، اور پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر برقرار ہے، مزید براں راولپنڈیز نے 4 میچز کھیلے اور چاروں میں ناکام رہی جبکہ حیدرآباد کنگزمین نے 3 میچز کھیلے اور تینوں میچز میں ناکام رہی، اس کے ساتھ دونوں ٹیمیں ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔


واضح رہے کہ کفایت شعاری پروفرام کے پیش نظر تمام میچز لاہور اور کراچی میں کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔