اوکاڑہ: حضرت خواجہ فقیر صوفی محمد نقیب اللّٰه شاہ (رح) کے سالانہ 35ویں عرس کی 4 روزہ تقاریب عرس مبارک شوال کی 24تا27تاریخ جبکہ اپریل کی13 ...
اوکاڑہ: حضرت خواجہ فقیر صوفی محمد نقیب اللّٰه شاہ (رح) کے سالانہ 35ویں عرس کی 4 روزہ تقاریب
عرس مبارک شوال کی 24تا27تاریخ جبکہ اپریل کی13 تا 16 تاریخ تک حسب پروگرام جاری رہیگا اندرون و بیرون ملک سے وابستگان کی آمد
اوکاڑہ (امین ساجد کمیانہ) حضرت خواجہ فقیر صوفی محمد نقیب اللّٰه شاہ (رح) کا 35واں سالانہ 4روزہ عرس مبارک جشن نقیبی امسال بھی نہایت عقیدت و احترام اور جوش خروش سے آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف ضلع قصور میں سجاد گان نقیب ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد نقیب الرحمٰن شاہ، عظمت ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد اسد اللّٰه شاہ کی زیرِ صدارت شروع ہو گیا عرس مبارک شوال کی 24تا27تاریخ جبکہ اپریل کی13 تا 16 تاریخ تک حسب پروگرام جاری رہیگا عرس مبارک میں پاکستان اور غیر ممالک سے عقیدت مندان و وابستگان سلسلہ عالیہ نقیبہ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے
نماز ظہر کے بعد استقبالیہ پروگرام شروع ہوا سجادگان نقیب ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد نقیب الرحمٰن شاہ، عظمت ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد اسداللّٰه شاہ نے بنفس نفیس خود وابستگان سلسلہ نقیبہ کو خوش آمدید کہا نماز عصر کے بعد عرس مبارک جشن نقیبی کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی استقبالیہ تقریب رات گے تک جاری رہی بروز منگل دربار بابا بھلے شاہ قصور سجادگان آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف کی زیر قیادت چادر پوشی محفل سماء دعاءِ خیر دیگر تقریبات حسب پروگرام جاری رہینگے۔

کوئی تبصرے نہیں