عبد الرحیم کی شاندار کامیابی، فخر کمالیہ نے کمالیہ کی عظمت کا پرچم بلند کر دیا، کمالیہ (محمد ظفر بھٹی)عبد الرحیم کی شاندار کامیابی، فخر کم...
عبد الرحیم کی شاندار کامیابی، فخر کمالیہ نے کمالیہ کی عظمت کا پرچم بلند کر دیا،
کمالیہ (محمد ظفر بھٹی)عبد الرحیم کی شاندار کامیابی، فخر کمالیہ نے کمالیہ کی عظمت کا پرچم بلند کر دیا، ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2026 میں انفرادی اور جوڑی مقابلوں میں دو طلائی تمغے حاصل کرنے کی خوشی کمالیہ والوں کے لئے کسی بڑے جشن سے کم نہیں۔
وطن واپسی پر ان کا جوش و خروش سے استقبال کیا گیا، پھولوں کی بارش نے ان کی بلند پایہ کامیابی کو مزید چار چاند لگا دیئے۔ عبد الرحیم کی یہ فتح لگن، تندہی اور والدین و اساتذہ کی دعاؤں کا ثمر ہے۔ ہم ان کی آئندہ زندگی اور کھیل کی دنیا میں مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں