چیچہ وطنی کے معروف سماجی و کاروباری شخصیت شیخ عابد محمود کے والد حاجی عبدالواحد انتقال کر گئے پنجاب کے شہر چیچہ وطنی کی معروف کاروباری و ...
چیچہ وطنی کے معروف سماجی و کاروباری شخصیت شیخ عابد محمود کے والد حاجی عبدالواحد انتقال کر گئے
پنجاب کے شہر چیچہ وطنی کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت شیخ عابد محمود (ڈائریکٹر گولڈن پرل) اور صدر مرکزی انجمن تاجران حافظ ساجد محمود کے بڑے بھائی حاجی عبدالواحد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔
مرحوم عبدالحنان اور عبدالمنان کے والد تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
حاجی عبدالواحد کے انتقال کی خبر پر انصاف پریس کلب کے عہدیداران سمیت شہر کی مختلف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہر کی اہم شخصیات نے شیخ عابد محمود اور حافظ ساجد محمود سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں