کسووال میں بابائے صحافت الحاج ایم اے جاوید مرحوم کی پہلی برسی، پریس کلب میں تعزیتی اجلاس اور دعائیہ تقریب کسووال میں بابائے صحافت، سینئر ...
کسووال میں بابائے صحافت الحاج ایم اے جاوید مرحوم کی پہلی برسی، پریس کلب میں تعزیتی اجلاس اور دعائیہ تقریب
کسووال میں بابائے صحافت، سینئر صحافی اور بانی کسووال پریس کلب رجسٹرڈ الحاج ایم اے جاوید مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر کسووال پریس کلب میں تعزیتی اجلاس اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں علاقے بھر سے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر پریس کلب کے عہدیداران و ممبران اختر سردار چودھری، راجہ ذوالفقار عباسی، رانا خالد جاوید، سردار جہانگیر ڈوگر، شوکت حیات مغل، بشارت کھوکھر، سردار ریاض ڈوگر، چودھری عامر صدیقی، فرحان عباس قریشی، رانا مزمل، خالد جاوید اختر اور ڈاکٹر محمد اختر سمیت دیگر صحافی موجود تھے۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ الحاج ایم اے جاوید مرحوم کسووال کی صحافت کا ایک مضبوط ستون تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی صحافتی اصولوں کی پاسداری، حق گوئی اور دیانتداری کے ساتھ گزاری۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم نے نہ صرف صحافت کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دیں بلکہ کسووال پریس کلب کے قیام کے ذریعے مقامی صحافیوں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم بھی فراہم کیا جو ان کی دور اندیشی اور صحافت سے محبت کا ثبوت ہے۔
تقریب کے اختتام پر قاری محمد فیاض نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کرائی جس میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مرحوم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے صحافت کے اعلیٰ اصولوں کو برقرار رکھیں گے۔


کوئی تبصرے نہیں