Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پولیس تھانہ شیر گڑھ بڑی کارروائی مویشی چور گینگ کے دو بدنام زمانہ ملزمان گرفتار لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال اور ناجائز اسلحہ برآمد

پولیس تھانہ شیر گڑھ  بڑی کارروائی مویشی چور گینگ کے دو بدنام زمانہ ملزمان گرفتار لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال اور ناجائز اسلحہ برآمد اوکا...



پولیس تھانہ شیر گڑھ  بڑی کارروائی مویشی چور گینگ کے دو بدنام زمانہ ملزمان گرفتار لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال اور ناجائز اسلحہ برآمد


اوکاڑہ(نامہ نگار )ایس ایچ او تھانہ شیر گڑھ جہاںزیب حاکم کی زبردست حکمت عملی کے تحت بڑی کارروائی مویشی چور گینگ کے دو بدنام زمانہ ملزمان گرفتار لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال اور ناجائز اسلحہ برآمد کئی وارداتوں کا پردہ چاک    تفصیلات کے مطابق تھانہ شیر گڑھ پولیس نے ایس ایچ او جہاںزیب حاکم کی قیادت میں کامیاب اور مربوط کارروائی کرتے ہوئے مویشی چور گینگ کے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزمان کی شناخت کامران عرف کامی اور الطاف عرف پنگلہ کے ناموں سے ہوئی ہے جو مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 9 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا ہے جس میں 5 بکریاں 4 بکرے 5 کبوتر اور نقدی رقم شامل ہے جبکہ ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں

 دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور اہم شواہد کی روشنی میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں شہریوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں عوام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کامیاب کارروائیاں نہ صرف جرائم کی بیخ کنی میں مددگار ثابت ہوتی ہیں بلکہ علاقے میں امن و سکون کے قیام کو بھی یقینی بناتی ہیں انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے کو مزید تیز کیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں