Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

تھانہ سٹی ساہیوال پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی

  تھانہ سٹی ساہیوال پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی  9 سالہ مغویہ 24 گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب، ورثاء کے حوالے۔اغواء کار خاتون گرفتار ساہیوا...


 

تھانہ سٹی ساہیوال پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی 


9 سالہ مغویہ 24 گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب، ورثاء کے حوالے۔اغواء کار خاتون گرفتار


ساہیوال ( سٹی ٹی وی پاکستان) آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم کے احکامات اور ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایات پر ایس پی انویسٹیگیشن شفقت رشید کی زیر نگرانی ٹیم ایس ڈی پی او سٹی سرکل منصور الٰہی ،ایس ایچ او سٹی ساہیوال رائے ناصر نے انتھک محنت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے 24گھنٹہ کے اندر اندر بروقت کاروائی کرکے اغواء ہونے والی 9 سالہ مغویہ فیضاں بی بی کو بحفاظت بازیاب کر لیا  جبکہ اغوا کار خاتون گرفتار۔



پولیس ٹیم نے بچی کو ورثاء کے حوالے کر دیا اہل علاقہ نے پولیس کی کاروائی کو خوب سراہا ورثاء کی پولیس کو ڈھیروں دعائیں ۔


ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

کوئی تبصرے نہیں